حکومتی پالیسی کے تحت اس سال بڑے پیمانے پرشجر کا ری یقینی بنائی جائے گی
ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد خالد اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے تحت اس سال بڑے پیمانے پرشجر کا ری یقینی بنائی جائے گی۔تمام محکمہ جات،ضلع انتظامیہ اور شہریوں کے ساتھ مل کر شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔سکولز،کالجز،یونیورسٹیز اور دیگر ڈیپارٹمنٹس شجرکاری مہم کے حوالے سے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ سے پودے حاصل کریں اور شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت فارسٹ تھائی سکول دم تھوڑ میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایف او گلیز شیریار خان، ایس ڈی ایف او ایبٹ آباد جنید خٹک اور دیگر فارسٹ افسران و عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اہلیان علاقہ میں درخت تقسیم کیے اور شجر کاری کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔حکومتی ہدایات کے مطابق 24 جولائی سے ضلع ایبٹ آباد میں فارسٹ یوتھ افیئزر اور ٹی ایم اے کے تعاون سے جبڑیاں کے مقام پر دن 10 بجے سے باقاعدہ طور پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔تمام شہریوں کو 24 جولائی 2024 کو جبڑیاں کے مقام پر شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے جہاں تمام محکمہ جات موجود ہوں گے اور بڑے پیمانے پر شجرکاری یقینی بنائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد خالد اقبال نے محکمہ جنگلات کو طویل عمر درختوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر نے کی ہدایت کی ہے۔