ناراں، جھیل روڈ پرسیلفی بناتے ہوئے2سیاح گلیشیئر کے نیچے دب کر جاں بحق
مانسہرہ(سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر)ناراں سیلفی بناتے ہوئے دو سیاح گلیشیئر کے نیچے آکر جاں بحق۔ باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ناراں میں جھیل روڈ پر دو سیاح گلیشیئر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سیف الملوک جھیل سے واپسی پر راجن پور سے تعلق رکھنے والے سیاح راستے میں سیلفی بنارہے تھے۔جن پر گلیشیئر آن گرا۔جو موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 22سالہ مہران اور 13سالہ پارسا شامل ہیں۔جن کی نعشیں گلیشیئر کے نیچے سے نکال کر وارثا کے حوالے کر دی گئیں۔