پاک فوج ملکی دفاع اور سا لمیت کی ضامن ہے، ہرزہ سرائی قبول نہیں
مانسہرہ(بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیر ایم این اے سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاک فوج لازم و ملزوم ہیں پاک فوج ملکی دفاع اور سا لمیت کے ضامن ہے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کسی صورت قبول نہیں کرینگے وہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع مانسہرہ کے زیر اہتمام ٹی ایم اے مانسہرہ سے ختم نبوت چوک تک پاک فوج کے حق میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی سے خطاب کر رہے تھے ریلی کی قیادت ایم این سردار محمد یوسف کررہے تھے ریلی سے خطاب کرتے ھوئے سردار محمد یوسف، شیخ محمد شفیق چیئر مین تحصیل میئر، میاں عنایت الرحمان، سید جنید قاسم و دیگر مقررین نے کہا کہ آئین کی پامالی یہ ہے کہ پانامہ ثابت نہ ہوا تو اقامہ پر نااہل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر چلنے سے روک دیا جبکہ اب ایک پارٹی کو ریلیف دینے کیلئے آئین کا قتل عام کیا گیا ہے یہی نہیں بلکہ مخصوص نشستیں اسی پارٹی کو دی جارہی ہیں جو اپنے نشانات پر الیکشن نہیں لڑی نوازشریف نے ایم این جے روڈ دیا تو ہزاروں لوگوں کو روزگار کا موقع ملا اب ہزارہ الیکٹرک سپلائی کے ذریعے پانچ ہزار لوگوں کو روزگار کے موقع ملیں گے جبکہ دس سالوں سے جبکہ حکومت ہے صوبہ میں انہوں نے آٹھ سال سے کلاس فور بھرتیوں پر پابندی لگا رکھی ہے2017سے پہلے ملک درست سمت چل رہا تھا اب بھی مسلم لیگ کی حکومت ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی طرف گامزن ہے، ریلی میں پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ھوئے سابق تحصیل ڈیوٹی تحصیل مہر میاں ابرارشاہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدرملک ظہیر تنولی نے کہا کہ ھم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں یہ ھمارے محافظ ھیں یہ راتوں کوسرحدوں پر پہرہ دیتے ہیں اور عوام سکون سے سوتے ہیں