دو افسران کی معطلی کے باوجود بھی درختوں کی غیرقانونی کٹائی جاری
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) مانسہرہ بٹگرام کے دو جنگلات افسران کو ٹمبر سپلائی کی غیر قانونی اجازت دینے پر معطل کر کے تحقیقات کرنے کے باوجود مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا عمل بدستور جاری ہے ذرائع نے بتایا کہ قومی جنگلات کی اس تباہی میں محکمہ کے بعض افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے راہنما بھی شامل ہیں مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر میں قومی جنگلات کی تباہی بارے اہم انکشافات متوقع ہیں۔