تمام سرکاری دفاتر سمیت دیگر مقامات پر درخت لگانے کی ہدایت
ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا اسی سلسلہ میں کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے کمشنر آفس ایبٹ آباد میں پودالگا کر ہزارہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزارہ نے ایک سرکاری مراسلہ جاری کرتے ہوئے اپنے افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ ہزارہ کے تمام اضلاع میں مون سون کے دوران شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور تمام سرکاری دفاتر،سرکاری عمارات اوردیگرجگہوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ پھیلتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کیساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی کو بھی نکھارا جاسکے۔