بریک فیل،بائی پاس لغمانی ہل کے قریب سوزوکی گاڑی الٹ گئی
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)بائی پاس لغمانی ہل کے قریب بریک فیل ہونے کی وجہ سے سوزوکی گاڑی الٹ گئی، ڈرائیور زخمی، کنگ عبداللہ ہسپتال ریفر، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ بائی پاس لغمانی ہل کے قریب ایک سوزوکی ٹریلا گاڑی بریک فیل ہونے کے دوران الٹ گئی جس کے نتجے میں گاڑی ڈرائیور ساجد نامی شخص زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122 اہلکاروں نے طبعی ابتدائی طبعی امداد کے بعد مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کردیا،حادثہ کے دوران ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں