مرحوم نیاز پاشا جدون نے اپنی زندگی غریب و مظلوموں کیلئے وقف کر رکھی تھی
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر)چیف ایڈیٹر شمال گروپ نیاز پاشا جدون نے اپنی صحافتی زندگی میں ہمشہ غریب عوام و مظلوموں کی آواز بلند رکھی، آج بھی نیاز پاشا جدون عوام کے دلوں میں زندہ ہے اورہمیشہ زندہ رہیں گے ان خیالات کا اظہار مانسہرہ کی ممتاز سماجی شخصیت سفیر الرحمان خان نے روز نامہ شمال سے بات چیت کرتے ھوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بابائے صحافت نیاز پاشا جدون ایک سچے ومخلص اور نڈر انسان تھے انہوں نے نہ صرف اپنی صحافتی زندگی میں ہزارہ عوام کے حقوق کی بازیابی کیلئے آواز بلند رکھی بلکہ مرحوم نے ادارہ شمال کے ذریعے سے عوام کے بنیادی مسائل کو بھی اجاگر کیا، سفیر الرحمان نے کہا کہ نیاز پاشا جدون نے اپنی انتھک محنت سے ہزارہ میں صحافت کی بنیاد رکھی مرحوم نے ہزارہ ڈوثزن کی عوام کے حقوق کیلئے بڑی قربانیاں دیں،بالخصوص صوبہ ہزارہ تحریک میں ان کا کردار بڑی اہمیت کا عامل ہے مرحوم نے اپنا کروڑوں نقصان اٹھا مگر صوبہ ہزارہ تحریک سے ایک انچ بھی پیچے نہیں ہٹے،اور نہ ہی اپنے اصولوں پر سودا بازی کی وہ ایک نڈر انسان اور سچے انسان تھے، گوکہ نیاز پاشا جدون اب اس دنیا میں نہیں ہیں مگر آج بھی نیاز پاشا جدون عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور ہزارہ بھر کی عوام بابا ئے صحافت نیاز پاشا جدون کو ان کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے