مانسہرہ کے بعض دکاندار و سرکاری اہلکاروں نے فٹ پاتھ کرایہ پر لگا لیئے
مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)مانسہرہ میں بعض دوکانداراورذمہ دار محکموں کے اہلکارملکر فٹ پاتھوں سے کرائے اوربھتے وصول کرتے ہیں مانسہرہ شہرکے تمام بازاروں سے لیکرنیچے جنرل بس اسٹینڈ تک شہریوں کافٹ پاتھوں پرچلنامشکل بنادیاگیاہے ستم ظریفی یہ ہے کہ فٹ پاتھوں پرناجائزتجاوزات آپریشن بھی چنددنوں کاٹوپی ڈرامہ ہوتاہے بلکہ ریٹ اوربھتہ بڑھانے کی ایک چال ہوتی ہے مانسہرہ کے عوامی حلقوں نے سرکاری سرپرستی میں سڑکوں پرناجائزقبضے ختم کرنے کامطالبہ کردیاہے جواہلکاران قبضوں میں حصہ دار بنے ہیں انہیں فوری طورپرتبدیل کرنے کامطالبہ بھی کردیاہے