بیٹے کی بارات لیکر آنیوالا شخص گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق
ڈھوڈیال (کرائمز رپورٹر)شنکیاری، شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل، بیٹے کی بارات لے کر آنے والا شخص گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیاذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جالگی سے بیٹے کی بارات لیکر آنے والا شخص محمد یوسف ولد مسکین سم کے قریب سوزوکی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ متوفی جیپ کی سائیڈ پر سوار تھا کہ سائیڈ سے گزرنے والی سوزوکی کی زد میں آگیا جس کو شدید زحمی حالت میں آر ایچ سے شنکیاری لایاگیاجہاں زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا تاھم اچانک نا گہانی حادثہ کی وجہ سے شادی والا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا ہے