ٹی ایم اے مانسہرہ و پولیس کا تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر)مانسہرہ عوامی شکایات پر ٹی ایم اے اور ٹریفک پولیس کا غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن،ریڑیاں تھڑے و دیگر سامان ضبط، دکانداروں کو اپنی دکانوں کے آگے ریڑھیاں تھڑے نہ لگانے کی ہدایت، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کا فیصلہ، غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن ٹی ایم او مظہر مظفر اعوان، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جاوید خان، مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک شکیل اعوان، ٹریفک پریس انسپیکٹر ماجد خان سواتی اور ملک صابر اعوان وائس چیئر مین تاجران کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی و ٹریفک پولیس کے درجنوں اہلکاروں نے کیا،آپریشن کے بعد فٹ پاتھ نالے و سڑکیں مکمل طور آزاد ہوگئی،متعلقہ افسران و اہلکاروں کو عوامی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی شکایات کے پیش نظر ٹی ایم اے کے درجنوں اہلکاروں اور ٹریفک پولیس عملہ نے غیر قانونی تجاوزات آپریشن کے دوران شہر بازار کے مختلف سڑکوں میں شامل کشمیر روڈ، ایبٹ آباد روڈ ظفر روڈ سمیت دیگر کئی روڈوں کہ فٹ باتوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ جمائے ریڑھی بانوں اور تھڑا فروشوں کے خلاف زبردست کاروائیاں کئی جبکہ اس دوران ٹریفک پولیس و ٹی ایم اے عملہ نے مختلف دکانوں کے آگے پڑے سامان کو اٹھا کر نہ صرف سارا سامان ضبط کر لیا،گزشتہ روز ہونے والا تجاوزات آپریشن ٹی ایم اے مظہر مظفر عوان، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جاوید خان، مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک شکیل اعوان، ٹریفک پولیس انسپیکٹر ماجد خان سواتی اور مرکزی وائس چیئرمین تاجران ملک صابر عوان کی نگرانی میں کیا گیا، جبکہ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک شکیل اعوان میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مانسہرہ ضلعی انتظامیہ و ٹی ایم اے مانسہرہ آفسران سے مطالبہ کیا کہ وہ غریب ریڑی بانوں اور تھڑا فروشوں کو مانسہرہ شہر کے اندر ایک مخصوص جگہ فراہم کرکے ان کو بھی اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کمانے کا موقع دیں،گزشتہ توز مانسہرہ ٹی ایم اے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مشترکہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مانسہرہ کے شہریوں و عوامی سماجی حلقوں نے متعلقہ محکمہ افسران کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.