The news is by your side.

’ہینڈ شیک‘ تنازع سے اُٹھنے والا طوفان جو تھم نہ سکا: ’دونوں ملک کرکٹ کو وار پراکسی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں‘

0

پاکستان اور انڈیا ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج (اتوار) کو پھر مدمقابل ہوں گے لیکن گذشتہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ہونے والے ’ہینڈ شیک‘ تنازع اور میچ ریفری کی مبینہ معافی کے باوجود تلخیاں کم نہیں ہو سکیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اتوار کو انڈیا کے خلاف میچ سے قبل سنیچر کو شیڈول پریس کانفرنس بھی نہیں کی. یہ تیسرا موقع ہے کہ سلمان علی آغا ایشیا کپ کے دوران پریس کانفرنس میں نہیں آئے۔ اس سے قبل انڈیا اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے بعد بھی سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی تھی۔

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی پاکستانی کپتان اور دیگر آفیشلز سے ملاقات کی ویڈیو بنانے کو ’پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا‘ پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینیجر کی جانب سے ملاقات کی ویڈیو بنانا آئی سی سی اینٹی کرپشن قوانین کی بھی خلاف ورزی تھی۔

رپورٹ میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ سنجوگ گپتا نے اپنی ای میل میں لکھا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ نے سلمان علی آغا سے معافی نہیں مانگی بلکہ صرف یہ کہا کہ اُنھِیں میچ سے کچھ دیر قبل وینیو مینیجر کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ ’ہینڈ شیک‘ نہیں ہو گا اور یہ کہ اینڈی پائی کرافٹ نے اس معاملے پر صرف افسوس کا اظہار کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.