پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغاز نے ایشیا کپ 2025 کے جاری ایونٹ میں بھارت کے خلاف پہلے میچ کے حالات کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف اگلے میچ کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پاکستان نے گزشتہ روز اپنے آخری گروپ اے کے میچ میں متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کی، جہاں وہ راؤنڈ رابن فارمیٹ میں گروپ بی کی دو ٹیموں سے بھی مقابلہ کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے یو اے ای کے خلاف 41 رنز کی فتح کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم روایتی حریف بھارت کے خلاف اگلے میچ کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ہم صرف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے خلاف صرف فخرزمان نصف سینچری بنانے میں کامیاب رہے لیکن باقی ٹاپ آرڈر پورے ٹورنامنٹ میں ناکام دکھائی دیا جب کہ اوپنر صائم ایوب مسلسل تینوں میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔
