ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ تیم میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان، شان مسعود اور محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی، ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کی قیادت تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود اور محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی، ٹیسٹ فارمیٹ میں شان مسعود اور ون ڈے میں محمد رضوان کی کپتانی پر بادل منڈلانے لگے، ایک روزہ کرکٹ میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا جب کہ ریڈ بال کرکٹ میں سعود شکیل کو نیا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اعلیٰ حکام کی دونوں فارمیٹس میں کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا کر سلمان آغا کو نیا کپتان بنانےکی توقع ہے، جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل، شان مسعود کی جگہ منصب سنبھال سکتے ہیں۔