The news is by your side.

بیٹے کے ہاتھوں ماں جاں بحق،بیٹے نے بھی خودکشی کرلی

0

خانپور(کرائم رپورٹر)اپر خانپور،جوگی مار میں بیٹے کے ہاتھوں ماں مرگئی،شدید صدمے سے عبد الستار نے خود بھی خودکشی کر لی،دہرے قتل نے مقامی فضاسوگوارکردی، بھائیوں کے درمیان معمولی تو ں تکرار دو قیمتی جانیں لے گئی، پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں تدفین کیلئے ورثا کے حوالے۔ باپ کا سایہ کیا سر سے اٹھا کہ گھر کا شیرازہ ہی بکھر گیا۔گزشتہ روزمرحوم کاچالیسواں تھا کہ مبینہ طور پر بھائیوں کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا۔توتکار سے بات بڑھی تو عبد الستار پاشاجو اسلام آباد ایک غیر ملکی ایمبیسی میں ملازم تھا، نے پستول نکال لیا۔مقامی ذرائع کے مطابق وہ بھائیوں کو ڈرانا چاہ رہا تھا کہ ماں کو اس کے خودکشی کے ارادے کاشک گزرا،جس نے لوڈڈ پستول بیٹے سے چھیننے کی کوشش کی، کہ اس دوران فائر ہوگیاجو بوڑھی ماں کے سینے میں جا لگا۔مسماۃ فاروق جان بیوہ محمد اکرم موقع پر جاں بحق ہوئی تو بیٹے کو شدید ندامت اورصدمہ ہوا،جو بالآخر عبد الستار کی واقعی خودکشی کا باعث بن گیا۔ دونوں ماں بیٹے کی میتیں پولیس کی معیت میں THQ خانپور لائی گئیں، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم ہوا، بعد ازاں دونوں قاتل ومقتول مگر ایک دوجے کی محبت سے سرشار ماں بیٹے کی تدفین کیلئے نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں اور آخری اطلاعات کے مطابق دونوں کے یکساں نمازجنازہ ادا کر دیئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.