شجرکاری مہم قابل دیدہے، صوبائی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے

0

ہریپور (نمائندہ خصوصی) صوبائی ڈائریکٹس ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ ثمینہ الطاف نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس کے ثمر آنے والی نسلوں تک ملتے ہیں انسانی صحت کے ساتھ درختوں کا گہرا تعلق ہے استائذہ بھی بچوں کو نصیحت کرے کہ اپنے گھروں اور باہر پودے لگائیں، خوش آہند بات یہ ہے کہ اس وقت پورے صوبہ میں شجرکاری مہم قابل دیدن ہے سکول،کالجز،یونیورسٹیوں میں ان درختوں کی وجہ ایک خوبصورت ماحول نظر آتا ہے اور ہماری صوبائی حکومت بھی اس طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہریپور گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول (سینیٹیل ماڈل) نمبر 1 بوائز سکول میں شجر کاری مہم کے دوران پودا لگانے کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا جہاں سکول ہزا کے وائس پرنسپل و سکول انچارج فواد حسن بھی موجود تھے اس موقع پر سکول پرنسپل نے انہیں سکول کا وزٹ بھی کروایاجہاں ثمینہ الطاف بہترین نظم وضبط کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں سکول کی پوزیشن دوسرے سکولوں سے بہت اچھی ہے جسے انہوں تسلی بخش قراردیا ہے واضع رہے کہ اس سکول میں صوبائی ڈائریکٹس ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ ثمینہ الطاف کے والد بھی رہ چکیں ہیں جن کے شاگرد آج ملکی سطع پر کمانڈ کر رہے جس کا کریڈٹ بھی انہی کوجاتاہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.