زیادہ درخت لگا کر آئندہ نسلوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور انسپکٹر جنرل اف پولیس اختر حیات خان نے جمعہ کے روز کمشنر ہاؤس ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے انہیں خوش امدید کہا۔دورے کے موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی خیبر پختونخوا نے ہزارہ ڈویژن میں جاری مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے دیودار کا پودا لگایا۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ جنگلات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت اور نگہداشت ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم سب کو مل کر اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر اور ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن سیاحت کے لحاظ سے ایک اہم خطہ ہے اور ہر سال بے شمار سیا ح یہاں آکر خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر آئندہ نسلوں کے لیے ایک خوشگوار ماحول فراہم کریں اور اس طرح ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا اہم کردار بھی ادا کرسکیں۔تقریب کے آخر میں کمشنر ہزارہ ڈویژن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو تحائف پیش کیے۔اس موقع پرڈی ائی جی ہزارہ ڈویژن طاہر ایوب خان،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال، ڈی پی او ایبٹ اباد، چیف کنزرویٹر فارسٹ اور دیگر بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.