جاپانی وفد کی سپیشل بچوں کی تربیت حوالے ڈی سی سے ملاقات

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایسوسی ایشن فار ایڈ اینڈ ریلیف جاپان کوتعلیم کے شعبے میں بہتری اور خاص طور پر سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت و نگہداشت کے لیے مکمل تعاون یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ایسوسی ایشن فار ایڈ اینڈ ریلیف جاپان کے وفد نے تعلیم کی بہتری اور خاص طور پر سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال سے ملاقات کی۔ وفد میں پروگرام ایکسپرٹ مزمل اسلام، لائزان آفیسر میجر ریٹائرڈ بابر آفتاب، سینئر ایڈمن آفیسر ثوبیہ عزیز اور سینئر پراجیکٹ آفیسر سبغا مختار شریک تھیں۔ وفد نے ادارے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بریف کیا اور محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ایبٹ آباد کے چار سکولوں میں تعلیم کی بہتری کے حوالے سے بریف کیا۔ انہوں ں ے بتایا کہ ایبٹ آباد میں 2 سکول بچوں کے ہوں گے جبکہ 2 سکول بچیوں کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ ان سکولوں میں گورنمنٹ پرائمری سکول شیخ البانڈی فار بوائز، گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر4 بوائز، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول فار گرلز میر پور اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر1 ٹانچی چوک شامل ہیں۔ ادارے کی جانب سے واش رومز کی بہتری، سپیشل بچوں کو بریل بکس و دیگر سہولیات کی فراہمی اور مجموعی طور پر تعلیم کی بہتری کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح ایسوسی ایشن فار ایڈ اینڈ ریلیف جاپان ایبٹ آباد میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اور تعلیم کے حوالے سے اقدامات میں محکمہ تعلیم کو رہنمائی اور تعاون فراہم کرے گا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ادارے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی جرائی اور اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیگر شعبہ جات زندگی کی طرح تعلیم و تربیت کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.