بغیر نقشہ کے تعمیرات کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،تجاوزات مافیا کیخلاف سختی سے نمٹا جائیگا، مشیر سیاحت
بالاکوٹ (چیف رپورٹر) مشیر سیاحت و آثار قدیمہ خیبر پختونخواہ ذاہد چن زیب نے ناران میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدیداران و عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ہوٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے بہترین انتظامات کے باعث صرف عیدالاضحی پر 5لاکھ سیاحوں نے وادی کاغان کی سیر کی لاکھوں سیاحوں کی آمد کے بعد وادی کاغان کے مختلف مقامات کو صاف کرنا مشکل ٹاسک تھا مگر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تمام سیاحتی مقامات سے صفائی کی اور سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کیں جس سے ٹورازم کو فروغ ملے گا انھوں نے کہا کہ ناران میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے دو سولر ٹیوب ویل فراہم کریں گے ناران جھیل روڈ کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کو مزید فعال کریں گے بغیر نقشہ کے تعمیرات کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے جو ہوٹل بنے ہوئے ہیں انھیں ریگولائز کریں گیاور ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا بورڈ کے بائی لاز میں کچھ آئینی تبدیلی لاکر ہوٹل مالکان کو سہولت فراہم کریں گے اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی سلیم عمران خان سواتی ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان؛ ایم پی اے منیر لغمانی ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی امین الحسن خان ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سیٹھ مطیع اللہ سرور خان محمد فاروق یاسر ہارون فیض خان حسن دین انور لالہ و دیگر بھی موجود تھے مشیر سیاحت ذاہد چن زیب نے مزید کہا کہ ناران بڑا سیاحتی حب ہے انھوں نے ناران کے لئے ایمبولینس فراہم کرنے سہوچ پل کی مرمت کے لیے 30لاکھ کا فنڈ اور گرلز سکول ناران کے لئے کرایہ کی بلڈنگ فراہم کرنے یا متبادل سکول میں عمارت منتقل کرنیبکا اعلان کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بریفننگ دیتے ہوئیکہا کہ وادی کاغان میں 9ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہے مگر 15ہزار گاڑیاں داخل ہورہی ہیں جس کی وجہ سے بہت سی مشکلات پیدا ہوتی ہیں مگر فورا حل کیا جاتا ہے ہوٹل ایسوسی ایشن ناران کی جانب سے محمد فاروق نے کہا کہ بیڈ ٹیکس کا ہوٹل انڈسٹری کو مسئلہ ہے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے مزید فنڈز رکھیں بہت سے محکموں کی جگہ خالی ہے اسے کے ڈی اے کے حوالے کیا جائے تاکہ ملازمین کے لئے جگہ کا مسئلہ حل ہوانوسٹر غلط تعمیرات کریں تو اسے روکا جائے 3منزلہ عمارت سے اوپر کی اجازت نا دی جائے جس سے وادی کا حسن متاثر ہوتا ہے جھیل روڈ پر کے ڈی اے کی جانب سے کام کے بعد روڈ کی حالت بہتر ہوئی ہے ناران میں بجلی کا مسئلہ حل کیا جائے آنسو جھیل پر پیدل ٹریک بنایا جائے ناران سہوچ اور شاہ بیگ پل کو مرمت کیا جائے ناران میں فوری نوعیت کے مسائل مشیر سیاحت و آثار قدیمہ زاہد چن زیب اور ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان نے کی جانب سے معمولی نوعیت کے مسائل حل کیے گئے