The news is by your side.

دہمتوڑ بائی پاس اور چھانگلہ گلی کے مقام پر سہولت کیمپ جاری

0

ٹریفک پولیس کی جانب سے سیاحوں کی رہنمائی اور انہیں سہولیات دینے کی خاطر دہمتوڑ بائی پاس اور چھانگلہ گلی کے مقام پر سہولت کیمپ جاری۔
عید کے دوسرے روز دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں کو راستوں کے حوالے سے رہنمائی اور انہیں سہولیات دینے کی خاطر کیمپ لگایا گیا۔
ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کی ہدایت پر ڈی پی او ایبت آباد عمر طفیل خان اور ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے دہمتوڑ بائی پاس اور چھانگلہ گلی کے مقام پر سیاحوں کو سہولیات اور انکی رہنمائی کی خاطر سہولت کیمپ لگائیں گئے ہیں۔
ان کیمپس میں دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں کو راستوں سے متعلق آگائی اور انکی رہنمائی دینے کے ساتھ ساتھ گرمی کے ستائے سیاحوں کو ٹھنڈے مشروبات بھی دیے جا رہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.