تحصیل لوئر تناؤل کی تنظیم عمائدین علاقہ اکابرین مسلم لیگ کے کارکنوں کی مشاورت سے مکمل کی جائے گی

0

مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی اپنی رھائش گاہ ایبٹ آباد میں عیدالضحی کے پر مسرت موقعہ پر دور دراز علاقوں سے آئے ھوئے وفود عمائدین علاقہ مسلم لیگی عہدیداروں کارکنوں سے ملاقات کی اور عید الاضحی کی مبارک باد دی علاقہ لوئر تناؤل کے وفد جسمیں شامل ھارون تنولی جمیل تنولی عارف حسین شاہ فیصل گیلانی ماسٹر جہانزیب جہانگیر تنولی زبیر تنولی شوکت تنولی خورشید تنولی فیصل تنولی ودیگر ارکان نے تحصیل لوئر تناؤل تنظیم سازی کے سلسلے میں تحریری طور پر صوبائی جنرل مرتضی جاوید عباسی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اس موقعہ پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری سہیل انجم بھی موجود تھے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی نے تحصیل تناؤل سے آئے ھوئے وفد کو یقین دھانی کروائی کہ جلد از جلد آپکے تحفظات دور کئے جائیں گے اس سلسلے میں لوئر تناؤل سے ایک کمیٹی مقرر کی جو دونوں طرف سے تحفظات سن کر صوبائی جنرل سیکرٹری کو رپورٹ پیش کرینگے تحصیل لوئر تناؤل کی تنظیم عمائدین علاقہ اکابرین مسلم لیگ کے کارکنوں کی مشاورت سے مکمل کی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.