مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال کا بیڑا غرق ، ہسپتال کو سیاسی اکھاڑا بنا دیا گیا
مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال کا بیڑا غرق ، ہسپتال کو سیاسی اکھاڑا بنا دیا گیا ، نئے ایم ایس کے آتے ہی ہسپتال میں ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد انکی جگہ سیاسی کارکنوں کو راتوں رات بھرتی کر لیا گیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ میں بھی سئنیر اور سنجیدہ لوگوں کو کھڈے لائن لگا کر سفارشی اور پالشی لوگوں کو عہدوں پر بیٹھا دیا گیا ، ہسپتال میں طبی سہولیات کا بھی فقدان عوام کو ڈاکٹر شہزاد خان کی یاد ستانے لگی ،تفصیلات کے مطابق ایم ایس کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ ڈاکٹر شہزاد خان کے سیاسی تبادلہ کے بعد نئے کٹھ پُتلی ایم ایس کے چارج سنبھالتے ہی منشیوں اور پالشیوں کے وارے نیارے ہو گئے انتظامیہ میں سے سنجیدہ لوگوں کو ہٹا کر نااہل اور کرپٹ لوگوں کو میں عہدوں کی بندر بانٹ کر دی گئی ، نئے عہدوں پر براجمان ہونے والوں نے کرپشن کرنے کی مکمل تیاریاں کر لیں دوسری طرف اس سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کے بعد ہسپتال کا بیڑہ بھی غرق ہو چکا ہے ہسپتال میں مریضوں کو طبعی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بھی منقطع ہو کر رہ گیا ہے ، مانسہرہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے اس پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انصاف کے دعویداروں نے ہسپتال میں سیاسی مداخلت کر کے سیاسی انتقام کے ذریعے ہسپتال کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے۔۔ عوام نے چیف سیکرٹری کے پی کے سے کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔۔
