پرتکلف عشائیہ تقریب کا اہتمام

0

ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سے سعودی وزارت اطلاعات کی دعوت پر حج کی سعادت کے لیے آئے ہوئے ھزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین و سئنیر صحافی تیمور اقبال جدون اور نامور سوشل میڈیا انفلونسر یاسر شامی کے اعزاز میں میں پرتکلف عشائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا-

تقریب کی صدارت سرپرست اعلی ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم بشیر خان سواتی نے کی اور نظامت کے فرائض صدر ہزارے وال اووسیز پاکستانیز فورم چوہدری نورالحسن گجر نے ادا کئیے، مہمانوں کو فنانس سیکرٹری امتیاز قریشی نے ویلکم کیا اور فورم کے اغراض و مقاصد و کارکردگی صدر تناول ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن علی وارث خان اور جنرل سیکرٹری اعظم اعوان نے پیش کئے،عشائیہ میں بڑی تعداد میں ہزارے وال اوورسیز فورم کے زمہ دران کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور پاک میڈیا عہدیداران نے شرکت جبکہ پاکستان قونصلیٹ جدہ سے پریس قونصلر عرفان چوہدری بطور اعزازی مہمان شریک ہوئے ۔عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء چئیرمین پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن بشیر خان سواتی،چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر،سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ،چئیرمین کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی سردار وقاص عنایت،صدر پاکستان ویلفئیر فورم شریف زمان ،جماعت اسلامئ کے سنئیر رہنما راجہ ریاض،چئیرمین مسلم لیگ ن جدہ ریجن میاں رضوان الحق،قائمقام صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم حسن بٹ،چوہدری زاہد سرور ایڈوکیٹ،شیراز خان جدون،نوجوان کاروباری شخصت ،مدثر رفیق ، علی ملک اور چوہدری طاہر سمیت دیگر نے
چئیرمین ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن تیمور اقبال جدون اور یاسر شامی کی صحافتی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین کیا اور سعودی عرب میں کیمونٹی کے اتحاد و اتفاق پر روشنی جبکہ تقریب کے اعزاز مہمان پاکستان قونصلیٹ جدہ سے پریس قونصلر عرفان چوہدری نے اپنے خطاب میں تیمور خان اور یاسر شامی کو عمرہ اور حج کی ایڈوانس مبارکباد دیتے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں وزٹ کی دعوت دی اور انکی صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش ۔جس پر تیمور خان جدون اور یاسر شامی نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے دیار غیر میں کیمونٹی سے ملنا اور پھر اسطرح اوورسیز کا آپس میں اتحاد و اتفاق دیکھنا بڑی خوش آئند بات اوورسیز پاکستانیز پاکستان کا سرمایہ ہیں اور اس وقت ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں ہم اوورسیز کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ہر وقت حاضر ہیں اگر کوئی بھی مسائل ہوئے تو آپ لوگوں کی آواز بنیں گئے اللہ کرے پاکستان میں بھی یہ ہی اتفاق اور اتحاد اور یکجہتی ہو اسی طرح اور ہمارا ملک ترقی کر سکے یاسر شامی نے مزید ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کے برانڈ ایمبیسڈر بننے اور فلاحی کاموں میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ تیمور خان نے ہزارے وال اوورسیز کی خدمات پر پوری فورم کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر صدر جدہ باڈی ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم عاطف خان تنولی نے تقریب میں شریک شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور فورم کی جانب سے اسلام آباد میں ہزارہ کے صحافیوں کو متحد کرنے اور صحافتی خدمات پر تیمور اقبال جدون کو خصوصی شیلڈ پیش کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.