جمہوریت کا فلسفہ ہے کہ سیاست دان اپنے تصفیوں کو مل بیٹھ کر حل کریں

0

وزیراعلی خیبرپختون خواہ سردارعلی أمین خان گنڈا پور کے مشیر براۓ اطلاعات اورصوباٸی حکومت کے ترجمان بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ جمہوریت کا فلسفہ ہے کہ سیاست دان اپنے تصفیوں کو مل بیٹھ کر حل کریں وفاق کی جانب ہمارے 1510ارب روپے بقایا ہیں پہلے تو ہمیں پقین ہے کہ وفاقی حکومت کے پی حکومت کو صوبے کے معاملات چلانے کے لٸیے بقایاجات ادا کرے گی اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو اپنے حقوق اور صوبے کے مفادات کے لٸے قانونی اور أٸینی راستہ اپناٸیں گے وہ مانسہرہ میں ہاٶسنگ سوساٸٹی کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نماٸندوں سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع سابق صوباٸی وزیر حاجی ابرارتنولی،کمال سلیم سواتی،ڈاکٹر زیدی،زرگل خان بھی موجود تھے۔ ۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بجٹ عوام دوست بجٹ نہیں ہے بلکہ أٸی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنایا گیا بجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلال بھٹو کا اجلاس سے واک أٶٹ ٹوپی ڈرامہ ہے میں حیران ہوں کہ وہ کسے بیوقوف بنا رہے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ گندم کے مسلے پر پنجاب حکومت نے خیبرپختون خواہ کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کررکھی ہے انہوں نے کہا کہ گندم کے معاملے پر کوٸی کرپشن کو بے ضابطگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔اگر کسی کے پاس کوٸی ثبوت ہیں تو وہ أٸیں ہمارے درازے کھلے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.