دونوجوانوں کو بجلی کاکرنٹ لگ گیا ایک موقع پر جاں بحق
ایبٹ أباد (وقاص باکسر سے)ایبٹ أباد جبڑیاں کے رہاٸشی دونوجوانوں کو بجلی کاکرنٹ لگ گیا ایک موقع پر جاں بحق دوسرا شدید جھلس گیا نعش اورجھلسنے والانوجوان ہسبتال منتقل تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز جبڑیاں سے تعلق رکھنے والے خاورخان اوراسکا دوست مٹی سےلدا ڈمپر چمبعہ حویلیاں کےقریب اتار رہے تھے کہ بجلی کی ننگی تار ڈمپر پر أگری تارکو ساہیڈ پر کرنے کےلیے خاور خان نے ہاتھ لگایا جس نے خاورکو اپنی لپیٹ میں لےلیا ساتھ بیٹھے اسکےدوست نے اسے بچانے کےلیےکوشش کی تووہ بھی بجلی کی زدمیں أگیا جس سے وہ شدید جھلس گیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی دوڑیں لگ گٸیں انہوں نے جاں بحق ہونے والےخاورخان کی نعش کونکالا اورجھلسنے والے نوجوان کو فوری طور پر ہسبتال منتقل کیابعد ازاں خاور خان کی نعش لواحقین کے حوالے کردی گٸ نوجوان کی نعش علاقے میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیااچانک حادثاتی موت پر ہرأنکھ اشکبار ہوگٸ زراٸع کےمطابق شہربھرمیں واپڈا کی بدترین غفلت کےباعث بجلی کی ننگی تاریں سرپر موت کاسازوساماں باندھے مزید بڑے حادثاث کی منتظر ہیں ۔۔۔
