گاؤں ملک پور اور ٹانڈہ کے ٹرانسفارمر چوری
خواجگان جنرل رپورٹر) مانسہرہ دو پبلک ھیلتھ کی سکیموں گاؤں ملک پور اور ٹانڈہ کے ٹرانسفارمر چوری کر لیئے گئے تفصیلات کے مطابق لوہر پکھل تھانہ خاکی کی حدود گاؤں ملک پور کی واٹر سپلائی اسکیم کا ٹرانسفارمر چور چوری کر کے لیے جبکہ تھانہ بفہ کی حدود ٹانڈہ گاؤں واٹر سپلائی اسکیم کا ٹرانسفارمر چور اتار کر اسکے اندر سے قیمتی کوائل و دیگر سامان چورا کر لے گئے اور یہ چور اتنے ماہر تھے جنہوں نے کمال مہارت اور دلیری سے ٹرانسفارمر اتار کر اپنی مطلوبہ آشیاء نکال کر لے گئے جبکہ عام آدمی بجلی کی تار کو ہاتھ لگانے سے پہلے کئی مرتبہ سوچتا ہے ۔
