عید الاضحی آمد مال مویشی منڈیوں میں خریدار کم

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار) عید الاضحی آمد مال مویشی منڈیوں میں خریدار کم اور جانور دیکھنے والوں کا رش زیادہ نظر آنے لگا ھے، عید الاحضی میں صرف چار روز باقی رھے گئے مگر قربانی کی جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنےلگی ھیں، جنکہ غریب عوام کو قربانی کی کم اور 22 جون کو آنے والے گیس بجلی بلوں کی زیادہ فکر ستانے لگی ھے، عیدالا ضحی پر غریبوں کیلئے قربانی کرنا ایک خواب بن گیا ھے، جسکی بنیادی وجہ اس وقت مال مویشی منڈیوں میں چھوٹے سے چھوٹے قربانی کے جانور کی قیمت جن میں بکری 40 ھزار سے 90 ھزار تک، دمبہ کی قیمت 45 ھزار سے 1 لاکھ سے اوپر بتائی جاری ھے اس کے علاوہ ایک چھوٹے بچڑے کی قیمت 2 لاکھ سے اوپر ھے اور قربانی کے بیل، کٹا و دیگر بڑے جانوروں کی قیمتیں تین لاکھ ساڑے چار لاکھ تک بتائی جاری ھے جس کی وجہ سے ایک عام غریب طبقہ نہ صرف سنت ابراھمی سے محروم ھوچکا ھے بلکہ بکر عید پر قربانی بھی اس کے لیئے ایک خواب بن کر رھے گیا ھے کیونکہ جہاں 17 جون کو عیدالاضحی منائی جاری ھے وہی 22 جون کو غریب عوام کو گیس بجلی بل سمیت بچوں کے اخراجات کی فکر ستانے لگی ھے،،،

Leave A Reply

Your email address will not be published.