حادثات کی روک تھام کی خاطر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے تیسرے روز بھی کاروائیاں جاری

0

سرکل گلیات لورہ نمبل بکوٹ وغیرہ میں آئے روز ہونے والے حادثات کی روک تھام کی خاطر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے تیسرے روز بھی کاروائیاں جاری۔
پہاڑی علاقوں میں چلنے والی بنا فٹنس والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
بنا فٹنس گاڑیوں، سواریوں کی اوور لوڈنگ اور ذاہد کرایہ لینے والی گاڑیوں کو روک کر ڈرائیوز چیکنگ جاری۔
تفصیلات() ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک مدثر ضیاء اور انسپکٹر ذولفقار علی کا ہمراہ دیگر نفری کے مختلف مقامات پر پہاڑی علاقوں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی خاطر ناکہ بندیاں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔
جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی فزیکلی چیکنگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں سواریوں کی حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں سکول کے بچوں اور دیگر سواریوں کی اوور لوڈنگ اور ذاہد کرایہ لینے والے ڈرائیوران کو روک کر تنبیع کے ساتھ ساتھ جرمانے کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.