پاکستانی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

0

سرن ویلی(بیورو چیف) پی ٹی آئی کے متحرک ضلعی رہنما عمرنواز خان نے کہا ہیکہ قوم بیدار ہوچکی ہے اور شعور کی نعمت سے مالامال ہوچکی ہے۔ ایسے حالات میں انہیں بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے تماشے کی جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے۔ پاکستانی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔اوچھے ہھتکنڈوں کے ذریعے انہیں دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے۔آئین اور قانون کی پامالی سے ریاست کا انتظامی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہورہا ہے اور ملک میں جاری سرکس کیوجہ سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہورہی ہے۔اسوقت پی ٹی آئی مقبولیت کی بلندیوں پر ہے اور ایسی چٹان کی صورت اختیار کرچکی ہے جسے توڑنا کسی کے بس میں نہیں۔تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود نہ ہی پارٹی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی اور نہ ہی پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے حوصلے پست ہوۓ ہیں۔ پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے جس جوانمردی کیساتھ جبر اور فسطائیت کا مقابلہ کیا ہے اسپر میں انکے پختہ حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔عمرنواز خان نے مذید کہا کہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونیوالی ہے۔بہت جلد عمران خان عوام کے درمیان موجود ہونگے۔پارٹی رہنماوں اور کارکنان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا۔انہوں نے مطالبہ پیش کرتے ہوۓ کہا کہ جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں قید پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو فوری طور پررہا کیا جاۓ۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج بوگس مقدمات میں انکی بریت تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور بہت جلد وہ دیگر جعلی مقدمات سے بھی بری ہوکر عوام کے درمیان موجود ہونگے۔دنیا کی کوئی طاقت پارٹی کے ٹائیگرز کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتی اور انکےجذبات کی حرارت کو کم نہیں کرسکتی۔ میں ضلع مانسہرہ کے تمام کارکنان کو طویل جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ آپکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.