مانسہرہ میں سستی اشیاء کے نام پر گھٹیا سامان فروخت ہونے لگا

0

مانسہرہ(ڈسٹرکٹ نامہ نگار+تحصیل جنرل رپورٹر)مانسہرہ میں سستی ایشیاء کے نام پر گھٹیا سامان فروخت ہونے لگا، مختلف مقامات پر پنجاب بھر سے انتہائی ناقص مٹیریل کا سامان ون ڈالر، ون ریال کے نام پر فروخت کرکے عوام کو آڑے ہاتھوں لوٹا جا رہا ہے، پنجاب بھر کی فیکٹریوں میں بننے والے بنیادی ضروریات اشیاء پلاسٹک برتن مبینہ سکریب مال ضلع بھر کی سادہ عوام کو لوٹنے کے لیے بعض ون ڈالر اور ون ریال سستی شاپس پر فروخت کیا جانے لگا ھے، اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں مبینہ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب سے آئے ڈیلرز حضرات ملک بھر کی فیکٹریوں سے پلاسٹک و دیگر دیہاتوں سے بنے برتن و ایشیا ضروریہ ٹھیک لانے کے بجائے مبینہ طور پر سکریپ کی صورت میں ناقص اشیاء فروخت کرنے کی عوامی شکایات ملی ہیں، جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کو غریب پر چون تاجروں پر بھاری جرمانے کرنے کے بجائے بڑے ون ڈالر ون ریال سستی شاپس کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹنے والوں کے خلاف انکوائری کر کے قانونی کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.