مانسہرہ سمیت اردگرد دوسرے شہروں سے آئے پیشہ ور بھکاریوں نے انت مچا دی
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ مامہ نگار)مانسہرہ سمیت اردگرد دوسرے شہروں سے آئے پیشہ ور بھکاریوں نے انت مچا دی، شہر بازار سمیت گلیوں میں پیشہ ور بھکاری بھیک مانگنے لگے، ڈی پی او مانسہرہ سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کا عوامی مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں مانسہرہ کے شہری عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے متعدد کاروائیوں کے باوجود بھی مانسہرہ شہر سمیت گرد نواح میں دوزرے شہروں سے آئے پیشہ ور بھکاریوں نے جگہ جگہ اپنے ڈیرے ڈال لیے ھے شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے تو یہ پیشہ ور بھکاری بازاروں چوکو چڑاؤں میں بھیک مانگتے ہوئے نظر اتے تھے مگر اب ان پیشہ ور بھکاریوں نے گلی محلوں کا رخ کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں کے دروازوں میں کھڑے مختلف قسم کے واسطے ڈال کر زور زبردستی بھیک مانگنے لگے ھیں، اس سلسلہ میں مانسہرہ کے شہری و عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کا فل فور مطالبہ کیا ہے،،،
