کردار سازی پر مبنی تعلیم کے نصاب کا اجرا

0

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کردار سازی پر مبنی تعلیم کے نصاب کا اجرا وفاقی حکومت کا ایک اور بصیرت انگیز کارنامہ ہےجس کے ذریعے پاکستان کی نئی نسل کردار سازی کو باقاعدہ ایک صلاحیت کے طور پر حاصل کرنے جا رہی ہے۔ اس حکمت عملی کا باضابطہ اجراء اسلام آباد میں منعقدہ ایک باضابطہ افتتاحی تقریب میں کیا گیا کردار سازی کو تعلیم کے حصول کے عمل کے ایک اہم جزو کے طور پر بنانا ایک اہم سنگ میل ہے جو سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کی قیادت و رہنمائی میں حاصل کیا گیا، جنہوں نے اصلاحات کی جانب اس اہم ترین قدم کے ذریعے پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ اقدام طلباء کے بستوں پر بوجھ میں اضافے کا باعث نہیں ہوگا۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک غیر معمولی سنجیدہ نتیجہ خیز کوشش ہے جو رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی، NRKNA کی ٹیم کی طرف سے کی گئی ہے، جس کی سربراہی اور نگرانی خورشید احمد ندیم چیئرمین اتھارٹی نے کی۔ پوری مشق میں اتھارٹی کے ڈی جی ظفر محمود ملک، ڈائریکٹر سہیل بن عزیز، ڈائریکٹر قومی۔نصاب کونسل ڈاکٹر شفقت جنجوعہ، ڈائریکٹر وفاقی تعلیمی ادارہ جات محترمہ رفعت جبین اور پرنسپل فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اسلام آباد نے اس اہم ذمہ داری پر کام کیا۔ ٹیم کی جانب سے رہنمائ کے بعد اس نصاب کو عملی شکل دینے کی ذمہ۔داری اتھارٹی کے ڈائریکٹر سہیل بن عزیز کو سونپی گئ۔ نصاب پر نظر ثانی تدریس اساتذہ کے ماہر ڈی جی اتھارٹی ظفر ملک کی قیادت میں ٹیم نے کی جس میں قومی نصاب کونسل، وفاقی تعلیمی ادارہ جات، فیڈرلکالج آف یجوکیشن کے ساتھ ساتھ نجی شعبے سے کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نمایندے بھی شامل تھے جن کا تعاون ہمہ وقت حاصل رہا۔ یہ متاثر کن کامیابی چیرمین اتھارٹی خورشید احمد ندیم کی متاثر کن قیادت میں نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (NRKNA) کے لیے ایک قابل فخر اقدام ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ کاوش جہاں ایک طرف پاکستان کی نئی نسل کو اخلاقی اقدار سے آراستہ کرے گی وہیں معاشرے کو انتہا پسندی سے بچانے میں بھی۔معاون ثابت ہو گی۔ ۔اس اقدام کے ذریعے قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی نے اپنے وجود کو معاشرے میں مثبت اقدامات کے فروغ دینے کا بہترین ادارہ بھی ثابت کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.