شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں
مانسہرہ(ڈسٹرکٹ نامہ نگار)سابق وزیر اعظم قاٸد عوام پروانہ ختم نبوت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں سلیم عمران سواتی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں اور قاٸدین سے معذرت کرنی ہو گی تاکہ عوام میں پاٸی جانے والی غصہ کی لہر کم ہو سکے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر شیخ کامران اقبال راجپوت ایبٹ آباد سے میر مرتضی بھٹو کے دیرینہ ساتھی صدیق احمد ستی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوۓ کیا شیخ کامران اقبال راجپوت سابقہ امید وار حلقہ این اے 20 نے کہا کہ بھٹو کے خلاف بولنے والے صرف پاکستان کے خلاف ہونے والی بیرونی قوتوں کی زبان اور چہرے کے طور پر استعمال ہو رہی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پہلا آٸین پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور وطن عزیز پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بناتے ہوۓ اپنی جان بھی ملک پر قربان کر دی شہید ذولفقار علی بھٹو کا سب سے بڑا کارنامہ قادیانیوں کو 1973کے آٸین غیر مسلم اقلیت قرار دینا ہے لہذا ہم اس واقع کی پر زور مذمت ہیں انہوں نے کہا کہ عمران سلیم سواتی کو اپنے الفاظ واپس لیتے ہوۓ معذرت کرنی ہو گی
