The news is by your side.

مئیر سید سکندر گیلانی کا آبائی وارڈ امبور وارڈ مسائل کا گڑھ، عوام نے ایکشن کمیٹی قائم کر دی

0

مظفرآباد (نامہ نگار) سرکاری سکول کی زمین کی واگزای ،مین روڈکے راستوں پر قبضہ کر کے تعمیر شروع کر رکھی ہیں ،ترجمان راجہ منصور الیاس خان ،سردار مختار عباسی ،خواجہ فاروق احمد ،سید افتخار گیلانی امبور تا ترانی کے عوام کے مسائل جو حل کرے گا ووٹ اسی کو دیں گئے دارالحکومت مظفرآباد کا وارڈ ایک امبور مسائل کے گڑھ میں تبدیل ہو گیا ہے عوامی مشکلات کے حل کے لیے مقامی باشندوں نے ایکشن کمیٹی امبور تشکیل دے دی ہے ترجمان ا مبور عوامی ایکشن کمیٹی منصورالیاس خان، جس نے حکومت اور اداروں کو 15 دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ امبور میں سیوریج نظام درہم برہم ہے، پینے کے پانی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔اجلاس میں امبور کی عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ جو ہمارے مسائل حل کرے گا ووٹ اسی کو دیں گے وہ چاہیں سردار مختار عباسی ،خواجہ فاروق احمد یا سید افتخار گیلانی ہو سکول کی زمین واگزری ہماری اولین ترجی میں شامل ہے قریشی محلہ ،اعوان محلہ ،ترنی ،مینری محلہ ،کپابٹ ،محلہ مغلاں،اپر امبور،،شیخ محلہ ،ودیگر عوام علاقہ اس کے ساتھ ساتھ امبور ہسپتال میں مقامی لوگوں کی نمائندگی نہ ہونے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ عوامی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو سخت احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔مزید برآں، مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ علاقے کی سڑکوں اور دیگر سرکاری جگہوں پر قبضے ہو رہے ہیں مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مظفرآباد کے مئیر کا تعلق بھی اسی وارڈ سے ہے، مگر امبور پچھلے دس سال سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔اد رہے کہ سابق وزیربیرسٹر افتخار گیلانی نے دس سال اور خواجہ فاروق نے پانچ سال تک امبور تا ترانی علاقے کو نظر انداز کیا، جس کے باعث یہاں کے مسائل سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فی الفور نوٹس لے اور علاقے کے دیرینہ مسائل حل کرے، بصورت دیگر ایکشن کمیٹی امبور بھرپور احتجاجی لائحہ عمل اپنائے گی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.