سگی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم سگے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
مانسہرہ(سپیشل رپورٹر) مانسہرہ کے علاقے بفہ،تھانہ بفہ کی حدود بفہ میرا میں معمولی تکرار پر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم سگے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،پولیس کے مطابق وقوعہ کے روز گھر لیٹ آنے کی وجہ سے جھگڑا ہونے پر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم احسان اللہ ولد عبدالرحمان کو پسٹل سمیت گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ ماہ 30 مئی ملزم نے معمولی توں تکرار پر بہن کو قتل کر دیاتھا، بفہ میرا کے رہائشی عبدالرحمن نامی شخص نے پولیس کو رپورٹ کرائی تھی کہ رات پونے 12 بجے اس کا بیٹا احسان اللہ گھر آیا جس سے گھر لیٹ آنے کی وجہ پوچھی تو وہ آگ بگولہ ہوگیا اور جھگڑا کرنے کے بعد میری طرف پستول نکال لیا جس پر میری بیٹی مسماة (ز) میرے سامنے آکر کھڑی ہوگئی جس پر بیٹے نے فائر کر دیا اورفائرنگ کے نتیجے میں بیٹی زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ جاں بحق ہوگئی،وقوعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا،پولیس نے مقتولہ کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیاگیا ایک ہفتے کی انتھک محنت کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس سے آلہ قتل پستول برآمد کرکے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔
