۔بالاٸی سرن نان کوالیفاٸیڈ عطاٸی ڈاکٹر وبال جان بن گۓ
سیدأبادچیف رپورٹر۔بالاٸی سرن نان کوالیفاٸیڈ عطاٸی ڈاکٹر وبال جان بن گۓ محکمہ صحت کی طرف سے کھلی چھوٹ جگہ جگہ غیرقانونی میڈیکل کلینکس کھلے ھوۓ ھیں اور قیمتی انسانی جانوں سے سرعام کھلواڑ ھورھاھے اور کوٸی پوچھنے والا بھی نہیں ہیلتھ کیٸر انسپکٹر روٹین کی کارواٸی کرکے محکمہ کو اپنی مرضی کی رپورٹ ارسال کردیتاھے اور غیرقانونی دھندہ جاری رھتا ھے بالاٸی سرن کے علاقوں میں نان کوالیفاٸیڈ عطاٸی ڈاکٹرز محکمہ سے ملی بھگت کے زریعے سرن ویلی کے بالاٸی علاقوں میں ڈیرے ڈالے ھوۓ ھیں ایک طرف مریضوں کیلۓ خطرہ جان ھیں اور دوسری طرف دونوں ھاتھوں سے لوٹنے میں کوٸی کسر باقی نہیں چھوڑتے عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے محکمہ کی غفلت ولاپرواھی پر تشویش کا اظہار کرتے ھوۓ کہا ھے کہ محکمہ فوری کاروأٸی عمل میں لاکر غیرقانونی کلینکس اور میڈیکل سٹورز فی الفور سیل کرے اور کوالیفاٸیڈ میڈیکل پریکٹیشنز کو لاٸیسینس جاری کرے تاکہ وہ مرض کی تجربے کی بنیاد پر تشخیص کرکے مریضوں کا علاج کرسکیں منڈہ گچھہ اور دیگر علاقوں میں قانونی لاٸیسنس شدہ علاوہ دیگر میڈیکل سٹورز اور کلینکس کو سیل کیا جاۓ
