ہزارہ یونیورسٹی کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم تین افراد زخمی

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)ہزارہ یونیورسٹی کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم تین افراد زخمی، زخمیوں کو ریسکیو1122 اہلکاروں نے فرسٹ ایڈ فراہمی کے بعد مانسہرہ کنگ عبداللہ ھسپتال پہنچا دیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 ذرائع نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ گزشتہ روز ہزارہ یونیورسٹی کے قریب دو گاڑیاں کیری ڈبہ اور جی ایل آئی کا تیز رفتاری کے دوران آپس میں ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد میں شامل عظیم خان عمر 54 سال، گل افضل، خرم شامیر کو ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ھوئے مانسہرہ کنگ عبداللہ ھسپتال منتقل کردیا گیا ھے،،،

Leave A Reply

Your email address will not be published.