پی ٹی آئی کے ایم پی اے سردار ریاض پر قاتلانہ حملہ

0

مانسہرہ تحریک انصاف کے کولئی پالس سے رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر ٹاؤن شپ چوک مانسہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ قریبی ہوٹل پر بیھٹا شہری گولی لگنے سے شدید زخمی تفصیلات کے مطابق سوموار کی رات دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایم پی اے کولئی پالس کوہستان سردار ریاض کی گاڑی پر غازی کوٹ ٹاؤن شپ چوک میں فائرنگ کرکے قاتلانہ حملہ کیا جس سے رکن صوبائی اسمبلی اپنے ساتھیوں سمیت محفوظ رہے جبکے قریبی کیفے پر موجود ایک شخص گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسکو فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا اور اسکے ساتھ کیفے کے شیشے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز شروع کردیا جلد نامعلوم ملزمان کی گرفتاری متوقع

Leave A Reply

Your email address will not be published.