پشاور کے بلدیاتی نمائندوں کاماڈل وی سی سفیدہ مانسہرہ کادورہ
مانسہرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پشاور کی تین نیبرہوڈکونسلز کے بلدیاتی نمائندوں کاماڈل وی سی سفیدہ مانسہرہ کامطالعاتی دورہ بغیرحکومتی فنڈز کے اداروں کے تعاون سے خدمات کامعائنہ کیاگیا۔جرمن کوآپریشن فاربین الاقوامی تعاون جی آئی زیڈ کی طرف سے ویلج کونسل سفیدہ مانسہرہ کوماڈل ویلج کونسل کے طور پرسلیکٹ کئیے جانے پر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر ایم سائنسز ک جانب سے پشاور کی تین نیبرہوڈکونسلز پشاورشاہین ٹاؤن،لالہ زار،ریگی للمہ کے بلدیاتی ممبران کاوی سی سفیدہ کے علاقوں کادورہ چئیرمین وی سی سفیدہ بشارت علی سواتی اورممبران نے دوسالوں کے دوران بغیرحکومتی فنڈ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے اٹھائے گثے اقداما ت پربریف کیاجی آئی زیڈکی میڈم شبنم ایم سائنسز کے طاہرآفریدی اورمریم ذوالفقار نے ایچ آرڈی سی کے مقامی حکومتوں کیلئے اقدامات سے آگاہ کیااس موقع پر علاقہ کی سماجی شخصیات اور متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔پشاور کے بلدیاتی ممبران نے وی سی سفیدہ کی مختلف سیکیموں اورخدمات کاموقع پرمہائنہ کیاچئیزمینز این سیزشاہین ٹاؤن،ریگی للمہ،لالہ ذار پشاورانتظارخلیل،طورعباس،میاں جوادرجب نے وی سی سفیدہ چیئرمین بشارت علی سواتی ممبران عاقل نوید،روح الامین اختر،محمدمشتاق اورنگینہ بی بی کی طرف سے عوامی مسائل کے حل کیلئے اداروں کے تعاون اورعوامی مدد سے خدمات کوسہراہے۔دورہ کے موقع پرچیئرمین بشارت علی سواتی نے موضع سفیدہ میں لگائے گے زیتون کے باغ کا شرکاء کووزٹ کرایا اور زیتون کے درخت سے مالکان کوسالانہ آمدن کیساتھ زیتون کی پلانٹیشن کوعلاقہ میں بڑھانے سے آگاہ کیا،اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹرلوگل گورنمنٹ آئی ٹی شاکراللہ نے بھی اپنے خطاب میں وی سی سفیدہ کی کاوش کوسراہتے تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ آئی ٹی محمدندیم۔سپروائزر اے آر ڈی مانسہرہ توفیق ایوب،انجنئیرپبلک ہیلتھ حسسنین،فیلڈ آفیسر ایگریکلچر حمزہ،شوکت الطاف نے بھی شرکت کی۔