The news is by your side.

نجی تعلیمی ادارے کا پراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالا بچہ بے ہوشی کی حالت میں برآمد

0

ہری پور(کرائم رپورٹر)ہری پور کی نجی تعلیمی ادارے ہزارہ پبلک سکول سے چھٹی جماعت کاطالب علم پراسرار طور پرلاپتہ ہونے کے بعد سکول کے سٹور سے بے ہوشی کی حالت میں برآمد،طالب علم کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے تھے اورمنہ پر پٹی باندھ کرآواز بھی بند کی گئی تھی،واقعہ کی اطلاع پر طالب علم کے والد کو ہارٹ اٹیک ہو گیا،ہسپتال منتقل،علاج جاری ہے،واقعہ کے مطابق جمعرات کے دن گدوالیاں کے رہائشی ہزارہ پبلک سکول اینڈ کے کالج میں زیر تعلیم چھٹی کلاس کاطالب علم سکول آنے کے بعد کلاس وسکول میں غیرحاضر پایاگیا،جس پر اس کی تلاش شروع کی گئی تو مذکورہ طالب علم 40 منٹ بعد سکول کے ایک سٹور روم میں بے ہوش حالت میں پایاگیاجس کے ہاتھوں اور پاؤں کو رسی ڈال کر باندھاگیاتھااورمنہ پر پٹی بندھی ہوئی تھی،طالب علم کو ہوش میں لاکر جس اس سے پوچھاگیاکچھ بھی بتانے سے قاصر طالب علم کابتاناتھا کہ اسے سکول سے اٹھانے والوں دو طالب علم جس میں سے ایک ایک کالج یونیفارم اوردوسرا سکول یونیفارم میں جبکہ تیسرا آدمی تیسرا کالے کپڑوں میں ملبوس تھا،عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اورآئی جی خیبرپختونخوا اور ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ہری پور سے خصوصی درخواست گئی ہے کہ واقعہ کی مکمل انکوائری کروائی جائے اور بچے کو اٹھانے والوں کو بے نقاب کرکے ذمہ دراوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے،انہیں انصاف دلایاجائے،دوسری جانب بچے کے اغواء اور بے ہوش حالت میں برآمدگی کی اطلاع سنتے ہی اس کے والد کو کادورہ پڑا جسے علاج کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے،جو اس وقت ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.