صوبہ ہزارہ تحریک کو فعال بنانے کیلئے ہزارہ بھر میں رابطے شروع
بالاکوٹ(میاں عبدالوحید سے)صوبہ ہزارہ کی تحریک کو مزید فعال اورمضبوط بنانے کے لیے ہزارہ بھرمیں رابطے شروع چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردار محمد یوسف کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز صوبہ ہزارہ اور بالاکوٹ کے لیے فری بجلی حصول کے حوالے سے ممبران بلدیات،سیاسی شخصیات اورانجمن تاجران کااہم اجلاس رابطہ کمیٹی قائم صوبہ ہزارہ سمیت بالاکوٹ کے لیے فری بجلی کی تحریک کو مضبوط اورفعال کرنے کے لیے تمام جماعتوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی قائم قاضی محمد صادق،نمبردار یونس،سردار محمود،دانش اقبال،جاوید اقبال،حاجی محمد صدیق،سردار عبدالقدوس، عبدالرشید،حاجی صابر،احسان خان،ماسٹر بشیر،حاجی غلام ربانی، میاں فاروق رابطہ کمیٹی کے ممبران منتخب تحصیل بالاکوٹ کے تمام سٹیک ہولڈر، سیاسی جماعتوں کے قائدین، سیاسی شخصیات، انجمن تاجران نوجوان اتحاد اوردیگر تنظیموں سے رابطہ کے لیے رابطہ کمیٹی کو ٹاس سونپ دیاگیاصوبہ ہزار ہمارا ائینی حق ہے صوبہ ہزارہ کے لیے سردار محمد یوسف کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اجلاس سے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید جنید علی قاسم،مولانا میاں عنایت الرحمن،قاضی محمد صادق اور دیگر کاخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا صوبہ ہزارہ کامطالبہ کسی فرد واحد کانہیں بلکہ پوری ہزارہ وال قوم کا متفقہ فیصلہ ہے صبح ہزارہ سمیت بالاکوٹ کے لیے فری بجلی کے اصول کے لیے سردارمحمد یوسف کی قیادت میں تمام جماعتوں کوسٹیک ہولڈرز اورسیاسی زعماء علما کرام بلدیاتی نمائندگان انجمن تاجران سول سوسائٹی سے ملاقاتیں کر کے تیز اورمضبوط فعال کرنے میں کردار ادا کریں گے