خوشحال پاکستان و حقیقی آزادی پاکستان تحریک انصاف کے قائد کا مشن ہے

0

مانسہرہ(نیوز رپورٹر) خوشحال پاکستان و حقیقی آزادی پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا مشن ھے، مانسہرہ سے عمران خان کے ہزاروں جانباز آج اسلام آباد ڈی چوک جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مرشد سے محبت کاثبوت دیں گے، ملک بھر کی عوام نااہل اورکرپٹ حکمرانوں سے عاجزآچکی ہے، ہم اپنی حقیقی آزادی حاصل کرکے دم لے گئے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے14 سلیم عمران خان سواتی نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد عمران خان عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد ڈی چوک میں ہونے والے جلسہ میں ہزارہ بھر کی طرح بلخصوص ضلع مانسہرہ سے ہزاروں عوام جلسہ میں شرکت کرکے عمران خان سے محبت کاثبوت دیں گے سلیم عمران سواتی کامزید کہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کامشن ملک میں خوشحالی وحقیقی آزادی لاناھے ان کاکہنا تھا کہ موجودہ نااہل اورکرپٹ حکمرانوں سے ملک بھر کی عوام اب عاجزآچکی ہے اس موقع پرسلیم عمران سواتی کامزیدکہناتھاکہ انشاء اللہ ڈی چوک اسلام آباد میں آج ھونے والے تاریخی جلسہ میں شرکت کیلئے سانڈے سر حجرہ سلیم عمران سواتی سے ہزاروں گاڑیوں کاقافلہ اسلام آبادجلسہ گاہ کی طرف رواں دواں ہوگااورآج کے جلسہ میں شرکت کرتے ھوئے اپنے پارٹی قائد عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ھوئے ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کرے گاکیونکہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عوام کی امیدوں کی کرن بن چکے ہیں ان کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا

Leave A Reply

Your email address will not be published.