ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے باوجود بھی صارفین کو بھاری بل ارسال
شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باوجود صارفین کو پندرہ دن کی بجلی اوراس میں ظالمانہ ٹیکس عائدکرکے غریب عوام پرقیامت ڈھادی ہے اگرروزانہ کی بنیاد پرآٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے توایک ماہ میں صرف پندرہ دن بجلی ہوتی ہے اورکبھی کبھی پرمٹ کی آڑ میں پوراپورادن بجلی بندہوتی ہے اس کے باوجود پندرہ دنوں میں دس ہزارروپے تک بل بھیجوائے جاتے ہیں اگرایک ماہ میں بجلی استعمال ہوتوہرغریب گھرانے والے کو بیس ہزار بل آئے گا جس میں ظالمانہ ٹیکس بھی شامل ہیں صوبہ کے پی کے میں بننے والی بجلی صوبہ کے عوام کیلئے اتنی مہنگی ہے حیرت کی بات ہے حکمران اگرغریب عوام کیلئے آسانیاں پیدانہیں کرسکتی تومشکلات پیدانہ کرے غریب محنت کش سفیدپوش طبقہ بجلی کے بھاری بلزاداکرنے سے قاصر ہیں مہنگائی کے دورمیں غریب اپنے بچوں کاپیٹ نہیں پال سکتا، بجلی بل وہ بھی ظالمانہ ٹیکسوں سے بھرپور ہرگزادانہیں کرسکتاعوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اورمرکزی حکومت سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اوربجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کا فی الفورخاتمہ کیاجائے