مانسہرہ، انجمن تاجران انتخابات، کاغذات نامزدگی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل
مانسہرہ(ڈسٹرکٹ نامہ نگار+تحصیل جنرل رپورٹر) انتخابات انجمن تاجران مانسہرہ،کاغزات نامزدگی وصولی کا پہلا مرحلہ اختتام پزیر،بڑے تاجر گروپوں اور آزاد پینلز کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیئے،کاغذات نامزدگی مرکزی چیئرمین حافظ اعجاز الرحمان اور وائس چیئرمین وارث خان نے وصول کئے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گا،جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری، تاجران الیکشن کی رونقیں جاری،شہر میں میلے کا سماں،تفصیلات کے مطابق 31 اکتوبر 2024 کو ہونے والے مرکزی انجمن تاجران مانسہرہ کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا مرحلہ اختتام پزیر ہو گیا گزشتہ بدھ کاغذات حاصل کرنے کا آخری دن تھا زرائع کے مطابق گزشتہ روز تقریباً درجن کے لگ بھگ مختلف تاجر گروپوں کے رہنماؤں نے اپنے اپنے گروپ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں منگل کے روز علی احمد شاہ اور شیخ ندیم کے تاجران الخدمت گروپ نے(مرکز اور تمام پندرہ وارڈز)اور انصاف یوتھ تاجران گروپ نے بھی(مرکز اور تمام پندرہ وارڈز)کیلئے مرکزی الیکشن کمیشن تاجران سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جبکہ گزشتہ روز حاجی ہارون الرشید اور حاجی حنیف اعوان کے تاجر اتحاد گروپ نے(مرکز سمیت تمام وارڈز)شیخ کامران راجپوت اور بلال یوسفزئی کے کاروان تاجران گروپ نے مرکز سمیت تمام وارڈز)سعید خان تنولی کے ینگ ٹریڈرز گروپ نے(مرکز سمیت جملہ وارڈز) محمد شعیب خان اور شاہد مقبول کے حق پرست گروپ نے(مرکز سمیت تمام وارڈز) عنائت الرحمن یوسفزئی گروپ نے(مرکز)اویس امتیاز گروپ غالب حسین اور ادریس احمد گروپ نے(مرکز و شنکیاری روڈ) حاجی عثمان گروپ نے (مرکز و جملہ وارڈز) ناصر یوسف کے لالہ یوسف گروپ نے (مرکز و کشمیری بازار) شاہد نزیر و شہزاد سواتی شاہین تاجر گروپ نے بھی(مرکز و جملہ وارڈز) کیلئے مرکزی چیئرمین الیکشن کمیشن حافظ اعجاز الرحمن اور وائس چیئرمین وارث خان سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں جبکہ اس کے علاہ درجنوں دیگر امیدواروں نے بھی آزاد حثیت سے مختلف وارڈز سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔