تحصیل بالاکوٹ میں پیپلز پارٹی کی نومنتخب کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
بالاکوٹ (چیف رپورٹر) تحصیل بالاکوٹ میں پیپلز پارٹی کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا محمد طاہر صدر الیاس جنرل سیکرٹری منتخب ہوں گے اس حوالے سے گزشتہ روز بالاکوٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ضلعی صدر ملک ممتاز تھے تقریب میں جنرل سیکرٹری مقصودِ انور کے علاہ گڑھی حبیب اللہ،ناران بالاکوٹ سمیت تحصیل بھر سے پیپلز پارٹی کے ورکرز نے شرکت کی اس موقع پر ضلعی صدر ملک ممتاز نے نومنتخب صدر محمد طاہر جنرل سیکرٹری الیاس احمد عمرزیب اعوان طارق محمود شاہنواز لالہ ملک عبدالرزاق رستم خان محمد بلال نصیر خان رفاقت شاہ صفدر حسین سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ملک ممتاز نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی ترجمان جماعت ہے اور ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار رہا ضلع مانسہرہ میں پیپلز پارٹی ایک ارب روپے کا فنڈ اور 183نوکریاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دے گئے تمام نوکریاں اور فنڈز تنظیموں کے زریعے دئیے جائیں گے جہاں سروے نہیں ہوا وہاں ٹیمیں بھیج کر سروے کروائیں گے انھوں نے کہا کہ تحصیل بالاکوٹ مانسہرہ میں تنظیم سازی مکمل ہوگی ہے اور بفہ پکھل اوگی اور دربند میں بھی مکمل ہو جائے گے اس موقع پر نومنتخب صدر محمد طاہر نے کہا کہ اس سے قبل عوام سے ووٹ لیکر آنے والوں نے ذاتی مفادات حاصل کئیے نیو بالاکوٹ سٹی کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا مفت بجلی کی تحریک میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انھوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ اپ لوگ بالاکوٹ کے عوام کو حقوق دلائیں گے بالاکوٹ کو ترقیاتی منصوبوں اور نوکریوں میں مکمل حصہ دیں گے انھوں نے اپنی جملہ کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور یقین دلایا کہ انشاء اللہ پارٹی کی بہتری کے لئیے عملی اقدامات اٹھائیں گے ملک عبدالرزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کارکنوں کی حقیقی تنظیم معرض وجود میں آئی ہے اور قبضہ مافیا سے جان چھوٹی چور دروازے سے آنے والوں نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان دیا