مانسہرہ، ایپکا انتخابات، شاہین گروپ کے صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع
مانسہرہ (سٹاف رپورٹر) ضلع مانسہرہ ایپکا الیکشن 2024 شاہین گروپ کے صدارتی امیدوار ملک طاہر نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں کلرک برادری کی الیکشن مہم شروع ہو گئی 14 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں کاغذات نامزدگی کا سلسلہ شروع ہو گیا گزشتہ روز ایپکا شاہین گروپ کے صدارتی امیدوار ملک طاہر نے اپنے حامیوں کے ہمراہ کابینہ کے کاغذات چیف الیکشن کمشنر سرفراز خان کا پاس جمع کروا دئیے اس موقع پر انکے حاجی شبیر،بابو ساجد اعوان،حق نواز خان،بابر خان،قیصر اقبال،بابو اعجاز،بابو عبد الناصر،بابو محبوب،بابو عطا الحق،بابو فیضان،بابو احمد،بابو شاہ نور،بابو شعیب،بابو احسن،بابو عثمان،بابو عبید،بابو احسن شاہ صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر،باں و عمران،بابو ایاز،بابو بشارت شاہ،بابو رمضان شاہ، بابو جاوید، بابو ریاض دربند،حاجی صدیق،بابو بختیار،بابو ارشد،بابو مشتاق،بابو بابر،و دیگر موجود تھے