عوام نے فرسودہ نظام کے خلاف تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے،علی اصغر

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)عوام نے فرسودہ نظام کے خلاف تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے،یونین کونسل لنگڑیال کے ٹائیگرز نے عمران خان کے نظریہ کو جتوایا،عوام اور پارٹی کارکنوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی علی اصغر خان،افتخار خان جدون،سابق ممبر ضلع کونسل انجینئر فیصل خان،سیف اللہ خان،چوہدری گل محمد خان، افتخار شاہ،سکندر اعظم خان اور دیگر نے یونین کونسل لنگڑیال کے گاں بگیال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کو منافع بخش کاروبار بنانے والوں کو تحریک انصاف نے مسترد کردیا ہے آج پاکستان کے ایوانوں میں پڑھے لکھے اور نظریاتی کارکن عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں علی اصغر خان نے کہا کہ اس وقت اس مخصوص ٹولہ عوام کو حقیقی قیادت سے دور رکھنے کی سازش کر رہا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو قربانی نے ان تمام ہتھکنڈوں کو ناکام کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ آج پورا نظام عمران خان کی رہائی کا منتظر ہے اس فارم 47 والی جعلی حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے کہاکہ یونین کونسل لنگڑیال کے ٹائیگرز نے پورے حلقہ میں چیئرمین عمران خان کے نظریے کو کامیاب کرکے فرسودہ اور مفاداتی سیاست کو مسترد کر دیا ہے سابق ممبر ضلع کونسل انجینئر فیصل خان جدون نے کہاکہ یونین کونسل لنگڑیال کو گزشتہ 15 سالوں سے پسماندہ ترین رکھا گیا ہے اس کی وجہ عمران خان کی محبت ہے انہوں نے ممبر قومی اسمبلی علی اصغر خان اور افتخار خان جدون سے مطالبہ کیا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے انقلابی اور فوری اقدامات کئے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.