پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کی اقلیتی ونگ تنظیم کا اعلان کردیا گیا
ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کے اقلیتی ونگ کی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا، ضلعی سیکرٹریٹ سے جلد نوٹیفکیشن کا اجرا کر دیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے نمائندہ افراد نے ضلعی سیکرٹریٹ پیپلز پارٹی میں ضلعی صدر سید سلیم شاہ سے ملاقات کی، سید سلیم شاہ کو ضلعی صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور پیپلز پارٹی کے دیرینہ ساتھیوں کوفعال اور متحرک کرنے پر اقدامات کو سراہا، ملاقات میں مسیحی برادری سمیت دیگر اقلیتوں کے مسائل و معاملات پر طویل گفتگو ہوئی، ضلع ایبٹ آباد میں اقلیتی باڈی کے لئے متفقہ طور پر ایلڈرنذیرمسیح کوصدر،جرار پال جنرل سیکرٹری،ایلڈر مجید بھٹی سینئر نائب صدر جبکہ عاشر نذیر جائنٹ سیکرٹری نامزد کر دیا گیاہے، توقع ہے کہ جلد ضلعی سیکرٹریٹ سے نوٹیفکیشن کا اجرا کر کے باقاعدہ ذمہ داریاں تفویض کر دی جائیں گی۔