مشکل کی گھڑی میں مہانڈری و منور کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا
بالاکوٹ(میاں عبدالوحید سے)مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مہانڈری اور منور کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا ہرفورم پر متاثرین کی بحالی کے لیے جدوجہد کروں گا،میاں ضیا الرحمن سیلاب سے پوری ویلی کا انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے حکومت نوٹس لے پل نہ ہونے سے پوری وادی سنسان ہوکر رہ گئی ہے،سابق ایم پی اے سجادہ نشین گنلہ شریف تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے سجادہ نشین گھنیلا شریف میاں ضیا الرحمان کاسلاب سے متاثرہ یونین کونسل مہانڈری منورکا دورہ پر پہنچ گئے سیلاب متاثرہ ویلی کو دیکھ کرمیاں ضیا الرحمان کاگہرے دکھ اورافسوس کااظہار اس موقع پرمیاں ضیا الرحمان کامہانڈری کے لوگوں اور نقصان ہونے والے تاجروں سے شاپ ٹو شاپ ملاقاتیں کی منور ویلی میں حادثے میں فوت ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی سیلاپ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام کاجائزہ لیااس موقع پرمیاں ضیا الرحمان نے مہانڈری میں ہونے والی تباہ کاریوں پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ان کاکہناتھا کہ غم اور افت کی اس گھڑی میں ہم اہلیان مہانڈری کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے متاثرہ تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر فورم پر اپ کی بات کریں گے صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے والے نقصانات کا تعاون کرنے کی اپیل بھی کی اس موقع پر انہوں نے این ایچ اے اور تحصیل انتظامیہ سے ملاقاتیں کی انہوں نے پل کے کام کا جائزہ لیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ فل فارم پل کے کام کو مکمل کریں تاکہ کے سیاحوں کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں اور مقامی لوگوں کی مشکلات کم ہوسکیں اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا صوبائی اور وفاقی حکومت پوری یونین کونسل میں ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لیاانہوں نے امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ وادی میں ہونے والی تباہ کاریوں کا مکمل طور پرجائزہ لیاانہوں نے انتظامیہ سے فی الفور تمام تباہ کاریوں کاتخمینہ لگاکرتاجروں کے دکھوں کامداوا کرنے کی اپیل کی مہانڈری منورمیں ہونے والی تباہی نے پوری ویلی کوغم سے نڈھال کر دیا ہے کاغان ویلی کاکاروبار کا پیا جام ہوگیاہے اس موقع پر ان کے ہمراہ عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے سب کے ایم پی اے کو پورے بازارکا دورہ کرایا ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیاسابق ایم پی اے نے تمام اداروں کے افسران سے ملاقات کی اور بحالی کے کاموں کاجائزہ لیا