ایبٹ آباد، برساتی پانی گھروں میں داخل، خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

0

ایبٹ آباد(کرائم رپورٹر)ایبٹ آباد موسلادھاربارش نے کینٹونمنٹ بورڈ کی کارگردگی کاپول کھول دیا سپلای بارش کاپانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکرلاکھوں کانقصان کردیا خواتین انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پرنکل ہیں شدید احتجاج جاری رہا اس موقع پر خواتین کاکہنا تھاکہ گزشتہ روزسے جاری بارش کے پانی نے ہمارے گھروں میں داخل ہوکرلاکھوں کا نقصان کردیا ہم نے سومرتبہ انتظامیہ کی منتیں سماجتیں کی لیکن ہماری کسی نے نہیں سنی ہم مجبور ہوکر احتجاج کیلئے نکلی ہیں کینٹیونمنٹ کا کوی بھی اہلکارآفیسر ہماری مدد کے لیے نہیں یا حالانکہ ہم انہیں سالانہ لاکھوں کاٹیکس ادا کرتے ہیں گلی محلوں میں عرصہ حیات سے نالے بندپڑے ہیں اہلکارانہیں صاف کرنے کی زحمت نہیں کرتے متعددبارہم نے شکایات بھی ارسال کیں لیکن وہ ردی کی ٹوکری کی نذرہوگئیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.