مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ریلیف نہ ملا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) ایم این اے شہزادہ محمد گستاسپ خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی چکی میں پسے اس ملک کے 85 فیصد غریب عوام کو ریلیف نہ ملا تو پریشان حال عوام سڑکون پر نکل آئیں گے لہٰذا ذمہ داروں کو صورتحال کا ادراک کر کے معاملات کو درست سمت لے جانا ہو گا شہزادہ محمد گستاسپ خان شمال سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے مقتدر ادارے کو دی جانے والی پیشکش سیاسی معاملات کو درست سمت لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقامی کاروائی ماضی میں بھی نقصان کا باعث بنی ہے اور آگے چل کر بھی اس کا نقصان ہی ہو گا لہٰذا ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھن اہو گا شہزادہ محمد گستاسپ خان نے کہا کہ بھنتور میں پھنسی کشتی کو نکالنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کر کے ہمیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کر کے افہام و تفہیم کی طرف جانا ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.